امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے تمام سرکاری اسکول خطرے کی اطلاع کے بعد بند کر دیے گئے۔
لاس اینجلس پولیس کے مطابق خطرہ کی اطلاع کےاسکول بورڈ میں شامل ایک رکن کو دھمکی آمیز پیغام ملا جس
کے بعد تمام اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔طلبہ اور اسٹاف کو کیمپس سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
لاس اینجلس کے سرکاری اسکولوں میں 6 لاکھ 40 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ لاس اینجلس پولیس اسکول کو دھمکی ملنے کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔